Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاک سرزمین پارٹی کی شہداء پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقریب

پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں شہداء پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاکستان ہاؤس ملتان میں گزشتہ روز دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔
جس میں پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے پاک فوج کے شہداء کی ملک وقوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر نے پر خراج عقیدت پیش کیا، اور پاک فوج کی ملک وقوم کی خاطر قربانیوں کو سراہا۔
اس موقع پر دیگرکارکنان بھی موجود تھے کرامت علی شیخ نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی سب سے بہادر فوج ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے پوری پاکستانی قوم ملک وقوم کی بقاء کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف بہش بہا قربانیاں لائق تحسین ہیں جو نہ صرف پاکستان میں سماج دشمن عناصر کے خلاف برسرپیکا ر ہی بلکہ کنٹرول لائن پر خلاف ورزیوں پر بھارت کو بھی منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button