Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاک فوج ملک کو درپیش کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش کسی بھی چلینج سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز ملتان کا دورہ کیا اور فیلڈ فار میشن کی تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔
آرمی چیف نےجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کی تعریف کی۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو آپریشنل، تربیتی، انتظامی امورپر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بعد ازاں کوٹ عبدالحکیم اسٹرائیک کور کی مشقوں کا مشاہدہ بھی کیا۔ تربیت میں حصہ لینے والے جوانوں نے بڑی آبی گزرگاہوں کو جارحانہ حکمت عملی کے تحت عبور کرنےکا بھی مظاہرہ کیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاک فوج تربیت یافتہ اور جنگی امور کا وسیع تجربہ رکھتی ہے اور ملک کو درپیش کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سےلیس تربیت یافتہ فوج ہی ملک کادفاع کرسکتی ہے، مشقوں سے جوانوں کےحوصلے،پیشہ ورانہ مہارتوں میں نکھار آتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button