Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرائمری سے ہائی لیول اپ گریڈ ہونیوالے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فاروق پورہ کا افتتاح

بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نوشین ثاقب نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں کو نصابی لحاظ سے اپ گریڈ کرنا ناگزیر ہے، بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے انکی دہلیز پر قائم سکولز کو اپ گریڈ کرکے تمام سہولیات فراہم کرنا بھی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرائمری سے ہائی لیول اپ گریڈ ہونیوالے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فاروق پورہ کا افتتاح اور گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو ہائی سکول کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔
بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نوشین ثاقب نے اس موقع پر دونوں تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے بھی لگائے۔
بعد ازاں نوشین ثاقب نے گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو سکول میں قائم ٹرانس جینڈرز کی کلاسز کا دورہ بھی کیا، اور انکو فراہم سہولیات اور تعلیمی معیار کا معائنہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button