Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو کالجز کے الحاق کے لئے اجازت

صوبے بھر کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو کالجوں کا الحاق کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے لئے الحاق کی نئی پالیسی کا اجراء کر دیا ہے۔جس کے مطابق پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو پنجاب بھرکے کسی بھی کالج کو الحاق کرنے کی اجازت ہوگی، پرائیویٹ یونیورسٹیز ایکریڈیشن کمیٹی کے منطور کردہ مضامین کیلئے کالجوں کو الحاق کریں گی، کالج الحاق کرنے سے قبل متعلقہ اداروں سے این او سی حاصل کرنا ہوگا، پرائیویٹ یونیورسٹی الحاق شدہ کالجوں کا امتحان لینے کی مجاز ہوگی۔
الحاق کے لئے کالج کا رقبہ 4 کنال پر محیط ہونے کی شرط عائد ہوگی، کالج میں بی ایس آنرز پروگرام کیلئے ایک پی ایچ ڈی استاد سمیت 4 مستقل اساتذہ کی تقرری کی شرط ہوگی، الحاق شدہ کالج کو 10 لاکھ روپے مالیت کا اینڈونمنٹ فنڈ بھی قائم کرنا ہوگا، حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button