Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے کالجز کو دو برسوں میں سولرسسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شاہ رکن عالم کو سولر پینل پر منتقل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ممتاز آباد ڈگری کالج برائے خواتین مخدوم رشید ڈگری کالج برائے خواتین و بوائزکالج بھی اسی سال سولر پینل پر منتقل ہوجائیں گے ، جس سے کالجز کی بجلی فری ہوجائےگی، اور بھاری بجلی کے بلوں سے بھی چھٹکارہ ملےگا۔
پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ پنجاب کے تمام کالجز کو اگلے دوسالوں میں سولر پر منتقل کردیا جائے جس پر کوشش جاری ہیں، عوام سے کئے وعدے پورے کررہے ہیں۔
حکومت پنجاب یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں کو بھی سولر پینل پر منتقل کررہی ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی جنوبی پنجاب پروفیسرڈاکڑ فرید شریف ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قاضی خالد، پرنسپل شمالہ خالد، راناندیم ،عمران شمشاد، ملک عبدالروف آرائیں، غزل غازی ،اقبال عاربی ،چوہدری عباس ،رانا علاوالدین ،طارق مان، عبیداللہ انصاری ،پیر لیاقت شاہ، ڈاکٹر منظور ۔ محمود شاہ،راو نعیم ،چوہدری فقیر الللہ گل،نجف خان سیال سمیت دیگر شریک تھے۔
بعدازاں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک مخدوم رشید گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین و بوائز کالج کو سولر پینل پر منتقل کئے جانے کی افتتاحی تقریب سے بھی خطاب اور اختتام پر ایڈیشنل سیکرٹری ایچ اے ڈی جنوبی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف قریشی کے ہمراہ گورنمنٹ بوائزڈگری کالج مخدوم رشید میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح بھی کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button