Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کی سکول بند رکھنے کی تجویز پھر سے مسترد کردی

محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب کے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دی گئی تھی ، جس کو حکومت نےمسترد کردیا، جبکہ این سی او سی سے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے کورونا کےپھیلاؤ کی شرح کو مدنظر رکھ کرتعلیمی اداروں کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی تھی۔
چند روز قبل ہونیوالے بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کے لیے مختلف آپشنز پرغور کیا گیا تھا۔
جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے ، جبکہ مستقبل میں تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 18 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسنی نیشن لازمی کراوئی جائے گی، حکومت کی جانب سے اساتذہ کو 15 اگست تک ویکسی نیشن کروانے کی ڈیڈ لائن پہلے ہی دی جاچکی ہے، اب سکول کھولنے یا بند کرنے کےلئے این سی او سی کے تحت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آئندہ اجلاس 25 اگست کو ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button