Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب حکومت کا گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے گھر گھر جا کر انسداد کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا مقصد 100 فیصد ٹارگٹ کا حصول ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک پنجاب کے 36 اضلاع میں جاری رہے گی۔
گھر گھر مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی اور صوبائی سطح پر فوکل پرسن تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button