Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ٹیچرز یونین نے دھرنے کےلئے تیاریاں شروع کردیں

پنجاب ٹیچرز یونین کے زیراہتمام 20مئی کو تنخواہوں میں 25فی صد اضافہ نہ کئے جانے کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کے لئے اساتذہ رہنماؤں نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

ملتان سمیت جنو بی پنجاب سے 19مئی کو اساتذہ رہنماؤں، ایپکا کے قافلے لاہور روانہ ہوں گے۔

اس ضمن میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار گذشتہ چار ماہ سے ٹال مٹول کر رہے ہیں ، لیکن اساتذہ ، ایپکا سمیت دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین اب اپنے سروں پر کفن باندھ چکے ہیں جو اپنے جائز مطالبات کے لئے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button