Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے الرٹ جار ی کردیا ، کسی فیس بک پیچ سے کوئی تعلق نہیں ہے

ترجمان پی پی ایس سی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی پیج اور پوسٹ کے ذریعے معصوم عوام کو نوکری کا جھانسا دیا جا رہا ہے، نوکری دلوانے کا جھانسا دے کر پیسوں کا تقاضا کرنے والے ادارے اور عوام دونوں کے دشمن ہیں، ایسے ہتھکنڈوں سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کو شش کی جا رہی ہے۔
پی پی ایس سی نے سائبر کرائم میں اس اکاؤنٹ کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ہے، ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
آسامیوں، امتحانات اور نتائج سے متعلقہ مصدقہ اطلاعات صرف پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پبلک سروس کمیشن انتہائی شفافیت اور میرٹ پر امیدواران کی سلیکشن کرتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button