Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب کا ضمنی الیکشن بھی تحریک انصاف نام، ن لیگ کو شکست

پی پی 38 ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان امیدوار احسن سلیم بریار نے فتح اپنے نام کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سبحانی دوسرے نمبر پر رہے۔
تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کےامیدواراحسن سلیم بریار 60588 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کےطارق سبحانی 53471 ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔

تحریک انصاف کے کارکنان نے الیکشن میں فتح ملنے پر جشن منایا۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے خطاب بھی کیا۔وفاقی وزیرحماداظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ ’جنہوں نےپاکستان مخالف بیان دینے والوں کوڈرائنگ روم میں بیٹھایا، آج انہیں سیالکوٹ والوں نے مسترد کردیا۔ یہ 2018 میں مسلم لیگ ن کا جیتا ہوا حلقہ تھا، 3سال بعدحلقےکےعوام نےتحریک انصاف کےحق میں فیصلہ دیا۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ’سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کی محنت قابل ستائش ہے، پی ٹی آئی کارکنان نےمریم صفدرسمیت سارے مافیا کا غرور خاک میں ملادیا۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے لکھا کہ سیالکوٹ نےبھی آج کپتان کےحق میں فیصلہ دےدیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button