Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ ملازمین کو 25 فیصد ڈسپیرٹی الاونس دینے کی منظوری

وزیر اعلیٰ نے یونیورسٹیوں کے اساتذہ ، آفیسرز اور ملازمین کو 25فیصد ڈسپیریٹی الاونس دینے کی منظوری دے دی۔
تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے الاونس سے صوبے بھر کی یونیورسٹیوں کے ملازمین ،اساتذہ محروم تھے جس پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا توحکومت نے الاونس دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔
جس کے بعد گزشتہ روز ایک اہم اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر نوید احمد، پنجاب یونیوسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نیاز اور وائس چانسلر ڈاکٹر شاکر چودھری ، صوبائی وزیرایچ ای ڈی راجہ یاسر ہمایوں ، سیکرٹری ایچ ای ڈی، سیکرٹری فنانس نے شرکت کی۔
اجلاس میں الاونس کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے وائس چانسلرز نے زرو دیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے یونیورسٹی ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں ایسے میں الاونس کی ادائیگی میں روڑے نہ اٹکائے جائیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت اساتذہ اور یونیورسٹی کے دیگر ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہے اور الاونس دینے کو تیار ہے انہوں نے کہا کہ الاونس کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن رواں ہفتے جاری کردیا جائے گا۔
تمام یونیورسٹیاں اپنی سینڈیکیٹ سے الاونس کی منظوری لیکر ادائیگی کرسکیں گی، حکومت اساتذۃ کوریلیف دینےکے لئے ہرممکن اقدام اٹھائے گی ۔
اس موقع پر ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نوید نے یونیورسٹی کے حوالے سے بریفنگ دی، اور بتایا کہ یونیورسٹی بننے کے بعد پہلی داخلے شرو ع ہوچکے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے وزیراعلیٰ اپنے پرانے تعلیمی ادارے کےلئے خصوصی اقدامات کریں، جس پر انہوں نے ایمرسن یونیورسٹی کا جلد دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
دریں اثنا زکریا یونیورسٹی کے ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدر حسین ، رانا مدثر، امین سومرا اوردیگر نے وزیرا علیٰ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کے ملازمین کا مطالبہ منظور کرکے حکومت نے دل جیت لئے ہیں ۔
وائس چانسلر آئندہ ہفتے ہونے والی سینڈیکیٹ میں اس کی منظوری کویقینی بنائیں ۔
علاوہ ازیں اآفیسر زایسوسی ایشن کے رہنما رانا جنگ شیر ، خلیل احمد کھور اور دیگر نے کہا کہ ڈسپیریٹی الاونس کی منظوری سے آفیسر ز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس کےلئے حکومت ک شکر گزار ہیں ۔
دریں اثنا نجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی منظوری کے بعد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اساتذہ اور ملازمین کو 25فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے۔
خزانہ دار ڈاکٹر ابو بکر نے کہا ہے کہ وزیرا علیٰ پنجاب نے آج ایک خصوصی اجلاس میں تمام جامعات کے اساتذہ اور ملازمین کو الاؤنس دینے کی ہدایات جاری کر دیں۔ یہ الاؤنس منظور ی کے لیے جامعات متعلقہ سینڈیکیٹ میں پیش کریں گی۔اس خبر پر پورے کیمپس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اسلامیہ یونیوسٹی بہاول پور کے اساتذہ اور ملازمین نے چانسلر وگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار، وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ ہمایوں سرفراز اور وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button