Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"پیغام پاکستان برائے جنوبی پنجاب‘‘ کا دستوالعمل کی تیاری شروع

بہاوءالدین الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ علوم اسلامیہ میں اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے تعاون سے’’ پیغام پاکستان برائے جنوبی پنجاب‘‘ کا دستور العمل تیاری کا پہلا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور ا کبر کنڈی نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ سے بہت قریب آرہی ہے۔ اس لیے ہمارے سکالر خاص طور پر مذہبی سکالر رواداری اور عالمی امن کا پیغام دیںجو کہ پیغام پاکستان کا منشور ہے اور ملتان جیسے قدیم شہر سے تو مجھے یقین ہے کہ دنیا توجہ سے جامعہ زکریا کے آج کے مقررین اور ان کے موقف کے ہم نوائوں کو تحسین کی نظر سے دیکھے گی۔

اجلاس میں مہمان خصوصی سابق سفیر خیام اکبر ، ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ، چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، وومن یونیورسٹی ملتان سے پروفیسرڈاکٹر عصمت ناز ، سابقہ چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الرحمن ، ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قیصر عباس کاظمی، شعبہ علوم اسلامیہ کے پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال ،فیکلٹی ممبران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ اکتوبر میں ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیاجائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور سابق سفیر خیام اکبر کو شیلڈ پیش کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button