Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پیغام یونین جنوبی پنجاب کی ہائیڈرو یونین پر کڑی تنقید

پیغام یونین جنوبی پنجاب کا ھنگامی اجلاس زیر صدارت رانا محمد اجمل صوبائی چیئرمین منعقد ھوا۔
جس سے خطاب میں رانا محمد اجمل نے کہا کہ ھائیڈرو کا اسلام آباد کا احتجاج بری طرح ناکام رھا ھے ھائیڈرو کی تاریخ گواہ ھے کہ یہ باھر احتجاج کرتے ھیں اور اندر خانے مزدوروں کا سودا کرتے ھیں۔
یہی وجہ ھے کہ احتجاج کے بعد نا تو کوئی اعلامیہ جاری ھوا ھے اور نہ ھی حکومت سے کسی تحریری معاھدے پر دستخط ھوئے ھیں ،اس سے پہلے بھی ھائیڈرو نے نجکاری کے نام پر 5۔جنوری2021 اور پھر 15۔فروری 2021 کو نجکاری کے نام پر بے نتیجہ ھڑتال کیا۔
انہوں نے کہا کہ جینکوز ملازمین کو بےرحمانہ انداز سے سرپلس کیا جارھا ھے؛ ڈیسکوز کے مزدور شدید ذھنی دباؤ کا شکار ھیں؛ جبکہ نجکاری کا عمل ھائیڈرو کی ملی بھگت سے مسلسل آگے بڑھ رھا ھےاس صورتحال میں پیغام یونین تمام ایمپلائیز کیلئے امید کی کرن بن کر ابھر رھی ھے۔ پیغام یونین نے 10۔فروری 2021 کو آگیگا(AGEGA) کے ساتھ مل کر حکومتی جبر کا سامنا کرنے کے باوجود 25۔فیصد تنخواھیں بڑھوائیں؛ کنٹریکٹ سٹاف کی مستقلی؛ جینکوز کی بندش؛ لاکھڑا پاور اسٹیشن کے ایمپلائیز کیلئے عدالتی اور قانونی چارہ جوئی کر رھی ھے پیغام یونین ھی واپڈا کے تمام کیڈرز کی مکمل ترجمان ھے۔
رانا محمد اجمل کہا کہ جینکو III میں ھائیڈرو ریفرنڈم سے فرار کے حیلے بہانے تراش رھی ھے مگر پیغام یونین اللہ کے فضل اور مزدوروں کے اتحاد اور طاقت سے ھائیڈرو کو بھاگنے نہیں دیگی۔
اجلاس میں چوھدری نواز چدھڑ؛ اللہ دتہ ساجد؛ خدا بخش بوسن؛ جماعت علی شاہ؛ محمود مصطفی؛ٰ ناصرمحمود خواجہ؛ محمد آصف؛ اجمل انصاری؛ بدر منیر؛ اشفاق انصاری ؛رانا کامران شبیر سمیت کثیر تعداد میں عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
اجلاس کے آخر میں میپکو پیغام یونین کے مرکزی صدر خواجہ ظہور احمد بٹ کی صحت کیلیئے خصوصی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button