Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف سکولوں میں اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کروانے ڈیڈ لائن ختم

سکولوں میں تعینات اساتذہ و ملازمین کے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکولوں کو اساتذہ کے سرٹیفکیٹ آن لائن جمع کرانا کے لیے احکامات جاری کیے تھے ،سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی تاریخ میں دو بار توسیع کی گئی۔
پیف حکام کے مطابق سکولوں کے ریکارڈ کی انسپکشن کل سے شروع کی جائے گی۔کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والے سکولوں کے فنڈز روک لیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button