Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کا انسداد ڈینگی مہم میں حصہ نہ لینے والے سکولوں کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے ایم ڈی اسد نعیم کی سربراہی میں انسداد ڈینگی مہم سے متعلق اہم میٹنگ ہوئی۔ جس میں گزشتہ ہفتہ انسداد ڈینگی مہم سے متعلق پیف کے تمام سکولوں کی جانب سے سرگرمیاں اپ لو ڈ کرنے کے حوالے سے رپورٹ طلب کی اور انسداد ڈینگی مہم میں 15تا 22مئی کے دورانیے میں حصہ نہ لینے والے 456سکولوں کی ماہانہ پیمنٹس روکنے کی بذریعہ سرکلر ہدایات بھی جاری کیں۔جبکہ بقیہ سات ہزار کے قریب سکولوں کو اپریل 2021کی پیمنٹس کے سوا ارب روپے کے چیک بنک میں جمع کروا دیے گئے جن کی پیمنٹس آج سے جاری ہونا شروع ہو جائیں گی۔

سرکلر کے مطابق ہفتہ کے روز پیف کے تینوں دفاتر انسداد ڈینگی ڈے کے طور پر کھلے رہے جبکہ اس دن 600سے زائد سکولوں میں انسداد ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر کودیکھنے کے لیے وزٹ کیا گیا جبکہ ایک ہزار غیر فعال سکولوں کو کال کر کے انسداد ڈینگی سے متعلق ایکٹیوٹیز اپلوڈ کرنے کا کہا گیا۔

میٹنگ میں ایم ڈی پیف نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم سے متعلق حکومت پنجاب کی حکمت عملی بہت اہم ہے۔ ایسے حالات میں جب کرونا نے حالات زندگی کو مفلوج کیا ہوا ہے۔ ہم ایک اوربیماری کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی سے متعلق انتہائی حفاظتی تدابیر کو اختیارات کرنا ہوگا پیف سے منسلک ہر سکول 29مئی سے 6جون 2021تک روزانہ کی بنیاد پر اینٹی ڈینگی ایپلی کیشن کے ذریعے انسداد ڈینگی سے متعلق سرگرمی درج کرے گا۔ جبکہ 6جون کے بعد بھی سرگرمی کے تسلسل کو جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان شرائط پر پورا اترنے کی صورت میں ہی اسکول کی ماہانہ ادائیگی ماہ جون میں جاری کی جائیگی اور ان شرائط پر پورا نہ اترنے کی صورت میں جون کی ماہانہ ادائیگی میں جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

ایم ڈی پیف نے بذریعہ سرکلر سکول مالکان کو روزانہ کی بنیاد پر اینٹی ڈینگی ایپلی کیشن کے ذریعے مطلوبہ تعداد میں سرگرمیوں کا اندراج یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button