Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی آئی اے کا ملتان سے سکردو پروازیں شروع کرنےکا فیصلہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے ملتان سے سکردو کے لیے ہفتہ وارپروازیں شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔افتتاحی پرواز 25جولائی کوصبح آٹھ بجے ملتان سے سکردو کے لیے روانہ ہوگی، اور ڈیڑھ گھنٹے کے بعد سکردو پہنچے گی۔

ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے ملتان باقر نقوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے نے یہ فیصلہ جنوبی پنجاب کے عوام کی سیاحتی مقامات تک رسائی آسان بنانے کے لیے کیاہے۔ اس سے پہلے انہیں سکردو کی پرواز کے لیے ملتان سے لاہور یا اسلام آباد جانا پڑتاتھا، جس سے اخراجات بھی بڑھ جاتے تھے اور وقت بھی زیادہ لگتاتھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیزنل پروازیں ہیں اور ابتدائی طور پر ہم ہفتے میں ایک پرواز شروع کررہے ہیں۔ 25جولائی کو سکردو جانے والی پرواز 29جولائی کوسکردو سے صبح دس بجے ملتان کے لیے روانہ ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کے رجحان کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں پروازوں کی تعداد ہفتے میں دوبار بھی کی جاسکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button