Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انتظامی اور مالی معاملات درہم برہم ہوگئے

چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی عدم موجودگی اور ڈی ڈی پاورز کسی کے پاس نہ ہونے کے باعث ادارے کے انتظامی اور مالی معاملات معطل ہو کر رہ گئے ہیں یہاں تک کہ ملازمین کو اس ماہ کی تنخواہیں بھی نہ مل سکیں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر کاعہدہ گزشتہ تین ہفتوں سے خالی ہےاور سابق ای ڈی وائس چانسلر نشتر ہسپتال کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد یہ عہدہ بھی اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں اور ابھی تک اس عہدے کا چارج بھی انہوں نے نہیں چھوڑا ۔ اس حوالے سے کارڈیالوجی سینٹر کا ملازمین نے جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ا یشن کے صدر ڈاکٹر مسعود الحسن ہراج نے مظاہرے کی قیادت کی ، انہوں نے کہا ای ڈی کا عہدہ فوری طور پر سینئر ڈاکٹر کو دیا جائے ورنہ نتائج کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی۔
ملازمین نے وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سب سے سینئر ڈاکٹر کی اس عہدے پر تعیناتی کی جائے تاکہ ادارے کے معاملات احسن طریقے سے چل سکیں ۔
ذرائع کے مطابق ایک صوبائی وزیر کی مداخلت کے باعث یہ تقرری کھٹائی میں پڑی ہوئی ہے۔
بعض ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں مختلف منصوبوں کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے ٹینڈر ہونے ہیں ، جس کے باعث کرپٹ مافیا یہ تقرری نہیں ہونے دے رہا تاکہ ان ٹینڈروں سے کمیشن حاصل کیا جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button