Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

چھٹیوں میں بھی انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری رہیں گی: محکمہ سکولز کا اعلان

کورونا سے نبرد آزما شہریوں کوڈینگی سے بچاو کےلئے انسدادڈینگی سرگرمیاں جاری رکھنے پراتفاق ہوگیا ہے ۔

محکمہ سکولز حکام کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں بھی انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔

اس سلسلے میں جاری احکامات کے مطابق صوبہ بھر کے 48 ہزار سکولوں میں ڈینگی مہم عید کی چھٹیوں میں بھی جاری رہے گی، کورونا کی وجہ سے ڈینگی مہم کو نہ روکا جائے۔

سکول سربراہان روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی مہم کی تصاویر ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں گے۔کورونا کیوجہ سے ڈینگی مہم کو کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔

سکول ہیڈز چھٹی پر ہونے کی صورت میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ڈینگی سرگرمیاں کروائیں گے، ایپلی کیشن پر ڈینگی مہم کی پرانی تصاویر کسی صورت اپ لوڈ نہ کریں۔ بوگس تصاویر اپ لوڈ کرنے والے فوکل پرسنز کے خلاف کاروائی کی جائےگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button