Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان سے ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی عہدیداران کے وفد نے حافظ محمد قاسم چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان سے ملاقات کی۔
وفد میں رانا اسلم انجم سرپرست اعلیٰ ایس ای ایس پنجاب اور اقبال ندیم پھل، محمد یونس خان لودھی٫ مہر محمد یوسف ٫محمد احمد٫ افنان اشفاق خان ,شیخ شہزاد فہیم ؤ دیگر عہدیداران شامل تھے۔
اس موقع پر حاجی جاوید انصاری ایم پی اے و مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ملتان راؤ جاوید رفیق بھی موجود تھے وفد نے چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان کو ایک قرارداد براے اضافہ معاوضہ جات امتحانی و دیگر سرکاری عملہ پیش کی، چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان و پنجاب اساتذہ کے معاوضہ جات میں سو فیصد اضافہ کریں۔
اس موقع پر حافظ محمد قاسم چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان نے وفد کو یقین دلایا کہ شفاف امتحانات کو یقینی بنایا جائے گا۔ کرپشن ٫بوٹی و سفارشی مافیاز کا خاتمہ کیا جائے گا۔
میرٹ پر ایماندار٫ اہل اور پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کو تعلیمی بورڈ ملتان کی ڈیوٹیز پر تعینات کیا جائے گا۔
اب طلباء اپنی بورڈ امتحانی فیسیں آن لائن جمع کروائیں گے۔ کوئی طالب علم بینک کے باہر لائن میں نہیں لگے گا۔ اساتذہ کے تمام مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button