Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

چیف میپکو کی عملے کو روزانہ سیفٹی ڈیوٹی کے میسج بھیجنے کی ہدایت

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے میپکو ریجن میں دوران ڈیوٹی لائن سٹاف کو رونماہونے والے حادثات کی روک تھام کے لئے سیفٹی ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کردی ہیں۔
جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں آپریشن، جی ایس او، جی ایس سی اور کنسٹرکشن کے تمام لائن سٹاف کو حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرنے، سیفٹی گائیڈ لائنز کی روشنی میں ٹرانسفارمرز، لائنوں اور پولز پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے میپکو کے مختلف شعبوں کے سربراہان کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ لائن سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر سیفٹی اور فیلڈ میں ڈیوٹی سے متعلق شارٹ میسجنگ سروسز (SMS) بھیجے جائیں اور ان پر عملدرآمدکرنے کی تاکید بھی کی جائے۔
تمام سب ڈویژنل دفاتر میں روزانہ سیفٹی بریفنگ کا اہتمام کیاجائے جس میں ایس ڈی او ز اور لائن سپریٹنڈنٹس کی جانب سے اپنے اپنے لائن سٹاف کو سیفٹی ایس او پیز سے متعلق آگاہ کیاجائے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے دوران ڈیوٹی حادثات رونما ہونے کی صورت میں متعلقہ سب ڈویژنوں اور ڈویژنوں کے ذمہ دار افسران واہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کرنیکا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ لائن سٹاف کو ٹی اینڈ پی،پی پی ای کی فراہمی اور چیکنگ متعلقہ ایس ڈی اوز اور سپروائزرز کی ذمہ داری ہے جس پر محکمانہ قوانین کے مطابق مکمل عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button