Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈائریکٹر لاہور کیمپس زکریا یونیورسٹی نے پرووائس چانسلر کو کھری کھر ی سنا دیں

زکریا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اور پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم خان کی حد سے بڑھتے ہوئے انتظامی احکامات نے ڈائریکٹر لاہور کیمپس اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر سیما کا بلڈ پریشر ہائی کردیا،لفظی گولہ باری کے بعد پرووائس چانسلر آفس میں خاموشی چھا گئی ۔

معاملے کی تفصیل اس طرح سے ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف پیور اینڈ اپلائیڈ بائیولوجی میں سابق ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر لاہور کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سیما محمود کےپاس اس وقت تین کمرے ہیں دو میں لاہور کیمپس کے معاملات دیکھے جاتے ہیں ، جبکہ ایک میں وہ خود بیٹھتی ہیں ۔

جبکہ ڈائریکٹر پرووائس چانسلر ڈاکٹر علیم خان کے پاس چار کمرے ہیں انہو ں نے ڈاکٹر سیما کو مزید کمرے خالی کرنے کا کہا اور ان کی کلرک بنین کلثوم کے رویے بارے بھی شکایات کیں۔

مگر گزشتہ روز معاملہ اس وقت گرم ہوگیا جبکہ ڈاکٹر علیم کے ایک ہلکارے نے ڈاکٹر سیما کو کمرے فوری خالی کرنے کا کہا جس پر ڈاکٹرسیما نے انہیں خوب سنائیں بلند آواز کے ساتھ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ کی بھی کلاس لی، اور غصے میں ان کی اور ان کے خاندان کی تاریخ بھی بیان کردی ۔

بعد ازں پرو وائس چانسلر آفس میں خاموشی چھائی رہی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button