Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن کا بڑا اقدام،پرنسپلز کو نئے اہداف دے دئے گئے

ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر کے کالجز کے مسائل کو حل کرنے کی تمام ترکوشیش جاری ہیں ۔

ایچ ای ڈی کی ہدایت کی روشنی میں تعلیم وتربیت کے اقدام کررہے ہیں وہ کالجز کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ پرنسپل اپنے فرائض کو سمجھیں اور بجٹ اور فنڈز کے استعمال کو سوفیصد یقینی بنائیں ڈینگی اور کورنا کے حوالے سے آنے والی ہدایت کو پورا کیا جائے ۔

اس موقع پرانہوں نے شرکا کو سی ٹی آئیز کی بھرتی ، فنڈز کا استعمال ، ڈینگی اور کورونا ایس او پیز کے حوالے سے گائیڈ لائنز سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں ملتان ، وہاڑی، لودھراں خانیوال کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز اور تمام کالجوں کے پرنسپلز نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button