Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ : دو میچو ں کے فیصلے

لجناح کلب نے آغا ینگسٹر اور قریشی کلب نے ملتان ینگسٹرز کو ہرا دیا۔آغا ینگسڑ نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو پچانوے رنز بنائے، ان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ۔
جاوید اقبال نے 90 معاذ قریشی 30 اور وسیم شاہ نے 25 رنز بنائے ۔
جناح کلب کی طرف سے محمد عرفان نے دو علی حیدر ایک اور قاسم رضوی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
بعد میں کھیلتے ہوئے جناح کلب نے مطلوبہ ہدف نو کھلاڑی کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔محمد نوید 37۔محمد انصر 28 محمد صہیب 24 رنز بنا سکے ۔وسیم شاہ نے تین جبکہ محمد فرحان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔کاشف شفیق اور محمد آصف ایمپائرز یوسف اکرم سکورر تھے۔
دوسرے میچ میں ملتان ینگسٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے ۔حسن اقبال 74 جبارعلی 33 رضوان ٹیپو نے 28 رنز بنائے ۔فرحان علی نے تین جبکہ عثمان شفیق نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔قریشی کلب ملتان نے 154 رنز پانچ کھلاڑی کے نقصان پر بنا کر یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا ۔فرحان علی نے 69 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے عثمان شفیق نے 22 رنز بنائے ۔احسن خان ۔محمد حسن۔ رضوان ٹیپو۔ محمد عرفان۔ احسن اقبال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
محمد مرسلین، طارق محمود، ایمپائرز؛ یوسف اکرم سکورر تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button