Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کا آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کا دورہ

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) کا دورہ کیا۔
وائس چانسلر نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت چلنے والے منصوبے پلان 9 کا جائزہ لیا۔
اس موقعہ پر زکریایونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلباو طالبات نے اپنے ریسرچ پراجیکٹس کے متعلق وائس چانسلر کو آگاہی فراہم کی۔
اس موقعہ پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈ اکٹر نجم الحق ، سید علی آقا گردیزی ، ڈاکٹر جویریہ عباس ، ڈاکٹر مہتاب اللہ، سید زبیر اصغر ودیگر بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر نجم الحق نے کہاکہ زکریا یونیورسٹی کے طلباء طالبات کے ان پراجیکٹس کا مقصد اپنے ذاتی بزنس کے فروغ کے لیے ماڈلز تیار کرنا تھا۔ جس کی مدد سے بزنس انڈسٹری کو بھی ترقی حاصل ہوگی۔ اور اس کے ساتھ ساتھ کوئی بھی طالب علم انٹرپینور شپ پراجیکٹ کے تحت اپنا کاروبار کرسکے گا۔
ڈائریکٹر اورک کا مزید کہنا تھا کہ طلباء طالبات نے دل جمعی کے ساتھ ان پراجیکٹس کو اسٹیبلش کیا ہے۔ جو کہ ان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے بے حد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کے تیار کردہ بزنس ماڈلز بہت خوبصورت ہیں اور جس لگن اور محنت کے ساتھ ان کو تیار کیاگیا ہے وہ قابل ستائش ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے طلباء بزنس انڈسٹری کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں اور ان کے تیار کردہ ماڈلز سے یقینا سب کو فائدہ ہوگا۔
وائس چانسلر نے طلباء طالبات کو ان پراجیکٹس پر کام جاری رکھنے اور مزید بہتری لانے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button