Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈسٹرکٹ سپورٹس گراونڈ کی تزین وآرائش مکمل

کریک ایڈکشن کرکٹ اکیڈمی کے سی ای او طارق محمود نے عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان سے ملاقات کی، اور ان کو ڈسٹرکٹ سپورٹس کرکٹ گراؤنڈ کے لیے وکٹوں کا تحفہ دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملتان میں کافی عرصے سے یہ گراؤنڈ تزئین و آرائش کی وجہ سے بند تھا ، جس کی وجہ سے ملتان کے کرکٹرز کو مشکلات کا سامنا تھا ،لیکن اب اس کا تمام کام مکمل ہوچکا ہے، اور اس کو دوبارہ جلد ہی کرکٹ کےلئے کھول دیا جائے گا اس کی تزئین و آرائش قابل تحسین ہے ۔
عدنان نعیم سپورٹس آفیسر ملتان نے بتایا کے ڈسٹرکٹ سپورٹس کرکٹ گراؤنڈ ملتان کو جلد ہی ملتان کے کرکٹرز کے لئے کھول دیا جائے گا ، اور یہاں پر کرکٹ کے دلچسپ مقابلہ جات جلد ہی منعقد کرائے جائیں گے، کرکٹ گراؤنڈ میں تمام تر سہولیات میسر کی جائیں گی تاکہ کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button