Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان میں محفل میلاد

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان سٹی و صدر میں ایک خوبصورت اور پر وقار محفل میلادِ مصطفیٰ(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) برائے خواتین بسلسلہ عشرہء شانِ رحمۃ اللعالمین منعقد کی گئی۔
دیگر نعت خوانان کے علاوہ دف گروپ نعت خواں بچیوں نے خوبصورت آواز میں دف کے ساتھ نعتیں پیش کر کے روحانی سماں باندھ دیا-
محفل میں محکمہ کی لیڈی ڈاکٹرز، دیگر پاپولیشن ویلفیئر فی میل سٹاف کے علاوہ کافی تعداد میں خواتین نے بھر پور شرکت کی- آخر میں درود سلام پیش کیا گیا-
دعا کے بعد تمام شرکاء خواتین میں لنگر اور جوس تقسیم کئے گئے –

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button