Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کا زرعی یونیورسٹی کے جلالپور پیروالا کیمپس کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) اور ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نعیم خالد نے سب کیمپس ریسرچ فارم جلالپورپیروالا کا دورہ کیا۔
دورہ کرنے کا بنیادی مقصد ترقیاتی کاموں کا جائزہ اور تجرباتی فارم کی مختلف سرگرمیوں جس میں شجرکاری ،کپاس ،باجرہ، چاول اور دیگر فصلات کا معائنہ تھا۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے ڈپٹی سیکریٹری نعیم خالد کو کیمپس جلالپورپیروالا میں تعمیر شدہ ٹریننگ کمپلیکس،لائیوسٹاک، شیڈ ،مشینری شیڈ اور مختلف سٹورز کا معائنہ کروایا جس پر ڈپٹی سیکرٹری نے خوشی کا اظہار کیا ۔
ڈپٹی سیکرٹری نے پنجاب گورنمنٹ کے فراہم کردہ فنڈز سے آبپاشی کے لئے لگائی گئی دو ٹربائینوں کا بھی معائنہ کیا۔اس کے علاوہ کپاس اور دیگر فصلات کا بھی وزٹ کیا۔
انہوں نے ترقیاتی کاموں اور تجرباتی فارم جلالپورپیروالا میں شجر کاری مہم کے دوران لگائے گئے آٹھ ہزار پودوں اور فصلات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ 2016میں یونیورسٹی کو 500 ایکڑ رقبہ آ لاٹ ہوا جو کہ بالکل بنجر اور شور زدہ تھا۔زیر زمین پانی بھی نمکین اور کڑوا تھا سب سے پہلے زمین کو جدید طریقوں سے لیول کیا گیا، اس کے بعد محکمہ واٹر مینجمنٹ کے تعاون سے چار ایکڑ پر محیط کھال تعمیر کیا گیا ۔
انہوں نے مزید کہاکہ نہ صرف اس وقت تمام رقبہ آباد ہو چکا ہے بلکہ تمام اقسام کی فصلات کی بہتر پیداوار بھی حاصل کی جا رہی ہے ۔فارم سے آٹھ کلومیٹر دور دریائے چناب کے قریبی علاقے سے پانی کی پا لائن کے ذریعے دریائی پانی فارم تک فراہم کردیا گیا ہے تاکہ فصلوں کو میٹھا پانی فراہم کیا جا سکے جس سے فصلوں میں بہتری متوقع ہے۔
انہوں نے کہاکہ آنے والے سیزن میں گندم کی 10 ہزار من سے زائد پیداوار حاصل کرنے کا ہدف ہے۔ اس کے علاوہ مزید بتا یا کہ فارم پر مچھلیوں کے تالاب کے ساتھ ساتھ بکریوں کی افزائش بھی شروع کی جاچکی ہے جو کہ کامیابی سے جاری ہے ۔
اس موقع پر رجسٹرار عمران محمود ،ڈائریکٹر فارم منیجر ڈاکٹر عبدالغفار، پراجیکٹ ڈائریکٹر رانا طفیل ،فارم منیجر عابد رضا و دیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button