Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ڈیرہ غازی خان میں بجلی چوروں کےخلاف آپریشن 164 پکڑے گئے

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ڈی جی خان ڈویژن نے رواں ماہ کے دوران بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے164افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔

ایگزیکٹیو انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان ڈویژن شیراز غفور کی سربراہی میں ایس ڈی اوز اور سٹاف پر مشتمل ٹاسک فورسز نے پولیس کے ہمراہ سنگم، کوئٹہ روڈ، غازی اور شاہ صدر دین سب ڈویژنوں کے علاقوں میں آپریشن کئے۔

دن اور رات میں آپریشن کے دوران 164افراد ڈائریکٹ تاروں اور میٹروں میں خرابی کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے انہیں ایک لاکھ80ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 28لاکھ80ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیاہے اور تمام 164بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں پولیس اسٹیشنوں میں دی گئیں ان میں سے 10بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔

بجلی چوروں کے استعمال میں میٹرز اور پی وی سی اتارکرقبضہ میں لی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button