Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈیوٹی سے غائب کالج پروفیسروں کے گرد گھیرا تنگ، نوکری سے فارغ کرنے فیصلہ

برسوں سے ڈیوٹی سے غائب سرکاری کالجز کے اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سات برسوں سے صوبے بھر سے سرکاری کالجوں کے 301 اساتذہ ڈیوٹی سے مفرور ہیں، جس پر ڈی پی آئی کالجز نے کالجوں کی مفرور خواتین اساتذہ اور مرد اساتذہ کی فہرستیں محکمہ کو ارسال کردیں۔
ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے اساتذہ کو فارغ کرے گا، سرکاری کالجوں کی 90 خواتین اساتذہ اور 211 مرد اساتذہ نوکریوں سے غیرحاضر ہیں، ان اساتذہ کے نام سنیارٹی فہرست میں شامل ہونے سے ترقیوں کے اہل اساتذہ ترقیوں سے محروم ہیں، ان اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے بعد نئی سنیارٹی فہرست مرتب ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے ان اساتذہ کو بذریعہ ای میل اور بذریعہ ڈاک متعدد مراسلے جاری کیے ، مگر انہوں نے جواب نہیں دئے جس پر کارروائی کافیصلہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button