Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈی رپورٹرز ایکسکلوزیو : وزیر اعلیٰ کے کزن زکریا یونیورسٹی کے چیئرمین ایفیلیشن کمیٹی تعینات

ملک میں تبدیلی کا نعرہ ضرور لگا مگر تبدیلی نہیں آرہی ہے، وزیر اعلیٰ کے کزن پر نوازشات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔
ایک سال قبل زکریا یونیورسٹی جوائن کرنے والے ڈاکٹر عبدالقادر بزدار کو اب چیئرمین ایفلیشن کمیٹی تعینات کردیا گیا۔
ذرائع نے ڈی رپورٹرز کو بتایا کہ اس سے قبل یہ ذمے دار سینیئر پروفیسر ڈاکٹر اشرف خان کے پاس تھی جنہوں نے اچانک استعفیٰ دے دیا ، جو دراصل لیا گیا ہے تاکے ڈاکٹر قادر کو نوازا جاسکے ، ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقادربزدار کو یہ عہدہ دینے کےلئے وزیر اعلیٰ آفس سے ہدایت کی گئی تھی، جبکہ وہ یونیورسٹی کے جونیئر ترین پروفیسر ہیں۔
حالانکہ کمیٹی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ہمیشہ یہ منصب سینئر اور ایماندار افسر کے سپرد کیا جاتا رہا ہے، مگر گزشتہ روز جاری ہونے والے مراسلے سے یونیورسٹی کے پروفیسروں میں بے چینی پھیل گئی،
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر اشرف خان کے استعفیٰ کے بعد وائس چانسلر نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقادر بزادر کو چیئرمین ایفلیشن کمیٹی تعینات کردیا ہے، اس پر یونیورسٹی کے پروفیسروں کاکہنا ہے کہ یہ اہم منصب پر کسی قابل پروفیسر کی تعیناتی ضروری تھی، جو کالجز کے الحاق کےلئے یونیورسٹی کے پالیسی کو یقینی بنائے، جونیئر اساتذہ کی تعیناتی اب الحاق پالیسی کوبھی مشکوک بنادے گی۔
واضح رہے ماضی میں بھی ڈاکٹر عبدالقادر بزدار اپنی مختلف تعیناتیوں کی وجہ سے خبروں کا مرکز بنے رہے ہیں، یہ پاکستان کے واحد پروفیسر تھے جو بیک وقت تین یونیورسٹیوں کے ممبر سینڈیکٹ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button