Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کراچی معاشی حب ہے مگر اسے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے،کرامت علی شیخ

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے طور پر استوار کرنے کی دعویدار حکومت کی طرح عوامی فلاح و بہبود کیلئے اپوزیشن کا کردار بھی کوئی لائق تحسین نہیں ماضی میں اقتدار کے ایوانوں میں مزے لینے والے آج بھی سیاسی پوائنٹ سکورننگ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے آج پوری قوم مایوسی کا شکار ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، یوٹیلیٹی بلز، بجلی، گیس، تیل کی قیمتوں میں اضافے نے غریب شہریوں کو خودکشیوں اور خودسوزیوں پر مجبور کرکے رکھ دیا ہے یہاں تک کہ حکومتی اراکین اسمبلی اور مختلف محکموں میں بیٹھے افسران کی ملی بھگت کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کو بھی تالے لگ چکے ہیں رہی سہی کسر بلدیاتی نظام فعال نہ ہونے کی وجہ نے پوری کردی ہے۔
ایک بار پھر عوام کو نئے ممکنہ بلدیاتی الیکشن کی راہ پر لگا دیا گیا ہے یہ پی ایس پی ہی واحد جمہوری، عوامی، سیاسی جماعت ہے جس کے قائد مصطفی کمال نے ماضی میں جس طرح موقع ملنے پر کراچی کی رونقیں بحال کردی اور ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے وہ آج بھی دن رات عوام کے مسائل کے حل کے لئے حقیقی معنوں میں کوشاں ہیں اوربائیس کروڑ سے زائد مڈل کلاس طبقہ کے حقوق کے لئے ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
اب بھی وقت ہے کہ عوام پی ایس پی کی باصلاحیت پڑھی لکھی قیادت کا ساتھ دے تاکہ ان کی محرومیوں کا حقیقی معنوں میں خاتمہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی دنیا کے 60 ملکوں سے بڑا شہر ہے جو پاکستان کا معاشی حب ہے اور ملک کو 70فی صد ریونیو مہیا کرتا ہے ،لیکن اس معاشی حب کو پروموٹ کرنے کی بجائے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔
اس وقت صرف مصطفی کمال ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو ملک کے معاشی حب کراچی کو ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button