Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کراچی کے گداگروں کی ویکسینیشن کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈائریکٹر صحت کراچی نے کہا ہے کہ 2017 کی مردم شماری کے مطابق ملک میں 25 ملین گداگر ہیں، اور ملک بھر سے 70 ہزار گداگر کراچی آتے ہیں، جو شہر میں فلائی اوورز اور پلوں کے نیچے رہتے ہیں۔
ڈائریکٹر صحت کراچی نے تمام ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں گداگروں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کریں، اور کرونا موبائل ویکسینیشن کے ذریعے ان کی ویکسینیشن کی جائے۔انھوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ گداگروں کی ویکسینیشن کے لیے سنگل ڈوز ویکسین مختص کی جائے۔
سندھ نے اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں میں بھی ویکسینیشن ڈرائیو کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ہندو، پارسی، میسحی و دیگر برادریوں کی عبادگاہوں میں ویکسینیشن کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button