Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کرپشن الزامات ثابت، زکریا یونیورسٹی کے سب انجینئر کی گرفتاری کا امکان

زکریا یونیورسٹی کے سب انجینئر کے خلاف کرپشن کے الزامات ثابت، عید کے بعد گرفتاری کا امکان ہے ۔
زکریا یونیورسٹی کے سب انجینئر اجمل شاہ پر جناح آڈیٹوریم کی تعمیر کے دوران کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات میں انٹی کرپشن میں کیس چل رہا ہے، تین روز قبل ہونے والے انکوائری میں وہ الزامات کا جواب نہیں دے سکے۔

انٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اجمل شاہ اپنے الزامات کے دفاع میں کچھ نہ کہ سکے ، اس وقت وہ حفاطتی ضمانت پر ہیں، جو عید کے بعد ختم ہورہی ہے۔
جبکہ انکی گرفتاری کے حوالے سے کیس بنا کر ڈی جی انٹی کرپشن کو ارسال کردیا گیا ہے، جیسے جوڈیشل کارروائی کی منظوری ہوگی، انہیں حراست میں لے لیا جائے گا، امکان ہے عید کے بعد یہ کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجمل شاہ کے خلاف مزید کیس بھی دائر ہوچکے ہیں، یونیورسٹی میں کام کرنے والے متعدد ٹھیکداروں نے کچھ ثبوت بھی جمع کرائے ہیں، جن کی روشنی میں انکے خلاف مزید کیس بھی تیار کئے جارہے ہیں۔
جس کے مطابق وہ پی ڈی منٹی نینس ڈاکٹر اظہر خطاب کی آشیر باد سے کرپشن میں ملوث ہیں، جس پر ڈاکٹر اظہر کے خلا ف آنے والی درخواستوں اور ثبوتوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ، جس کے بعد انکے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا، اجمل شاہ دو بار حفاظتی ضمانت لے چکے ہیں ، تاہم ناقابل تردید ثبوت کی بنا پر ا ن کے خلاف حتمی کارروائی کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button