Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کسان اتحاد اور میپکو کے درمیان ٹیوب ویلوں کے بلوں کی بقایات کی وصولی کا معاہدہ طے

کسان اتحاد اور میپکو کے درمیان ٹیوب ویلوں کے بلوں کی بقایات کی وصولی کا معاہدہ طے پا گیا۔معاہدہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور سی پی او منیر مسعود مارتھ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں طے پایا۔

اجلاس میں ایڈیشنل قمرالزمان قیصرانی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر میپکواکرام الحق اور ڈائریکٹر کمرشل محمد خالد محمود،چئیرمین پاکستان کسان اتحاد چوہدری محمد انور اور کسانوں کے نمائندے اسلم ڈوگر اور محمد ارشد نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو کسانوں سے ٹیوب ویلوں کے گزشتہ ایک سال کے بقایاجات تین قسطوں میں وصول کرے گا۔بقایات کی پہلی قسط موجودہ بل کے ساتھ وصول کی جائے گی جبکہ بقایات کی دوسری اور تیسری قسط ایک ایک ماہ کے وقفے سے وصول کی جائے گی۔کسان اتحاد تنظیم دو یوم کے اندر اپنے ممبران کی لسٹ فراہم کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وطن عزیز کی زرعی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے کسانوں کو رعایت دینا وقت کا تقاضا ہے۔حکومت پنجاب کسانوں کو ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں پر سبسڈی کی مد میں وفاقی حکومت کو بھاری رقم فراہم کررہی ہے۔کسان تنظیمیں کالی بھیڑوں کو بےنقاب کریں تاکہ اصل کسانوں تک سبسڈی پہنچ سکے۔

سی پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ میپکو کو معاہدے کے تحت بل جمع نہ کرانے والے کسانوں کے ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔

چیف ایگزیکٹیو میپکو اکرام الحق نے اس موقع پر کہا کہ میپکو کے64 ارب روپے کے بقایاجات قابل وصول ہیں،53 فیصد بقایات کا تعلق ٹیوب ویلوں کے صارفین سے ہے ،میپکو ریجن میں ٹیوب ویلوں کے92 ہزار کنکشن ہیں،83 فیصد ٹیوب ویل صارفین ڈیفالٹر ہیں۔

چئیرمین پاکستان کسان اتحاد چوہدری محمدانور نے اس موقع پر کہاکہ میپکو عدم ادائیگی بل پر ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع کر رہا ہے جس سے کسانوں کی کپاس اور مکئی کی فصل کو نقصان کا خدشہ ہے۔خراب معاشی حالات کی وجہ سے کسانوں تمام بقایاجات بیک وقت جمع نہیں کرا سکتے۔کسانوں میپکو کے بقایاجات قسطوں میں ادا کرنے کے لئے تیار ہیں اور معاہدے کی پاسداری کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button