Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کسان ملک کا اثاثہ ہیں، حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے : وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کسانوں کے ساتھ ہر وقت کھڑی ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے اس کے ذریعے سبسڈی ملے گی، کسانوں کی مدد کرنا ان پر کوئی احسان نہیں بلکہ یہ ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کسانوں کی تعداد 84 لاکھ ہے، کسان محنت کش ہیں، ملک میں طاقتور کی حکمرانی رہی ہے، کسانوں کو مقررہ نرخ سے کم پیسے ملتے تھے، کسانوں کو اپنی محنت کا پھل نہیں ملتا تھا، طاقتور زیادہ پیسے کما رہا تھا، ہمارا وژن ہے کہ کسانوں کی کمائی کو دگنی کریں۔ کسان کی کمائی دگنی کرنے سے فائدہ پاکستان کو ہوگا، کسان دگنا کمائے گا اور اپنی زمین پر لگائے تو پیداوار بھی زیادہ ہوگی، جتنی زیادہ پیداوار ہوگی کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں نیچے آجائیں گی۔ 22 کروڑ آبادی کے لحاظ سے ہی پیداوار بھی وقت کی ضرورت ہے، ہم اس وقت 40 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کررہے ہیں، ہم نے پہلے کسان کی ٹیکنالوجی سے مدد کرنی ہے ان کو پیسہ دینا ہے۔جس ملک کے پاس 12 موسم ہوں وہ ہر چیز اگا سکتا ہے، ایسے ممالک بھی ہیں جنہوں نے تکنیکی طریقے سے ریگستان کو آباد کردیا۔ ہم نے اپنے لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے، جو ملک کمزور طبقے کو اوپر اٹھائے وہ ترقی کرتا ہے، چین آج دنیا کی سب سے بڑی پاور بننے جارہا ہے، آج سے 35 سال پہلے بھارت اور چین ایک جگہ پر کھڑے تھے، آج چین کو دیکھیں اور بھارت کو دیکھ لیں، بھارت میں غربت انتہا پر ہے۔ دیہات میں کسانوں کی مدد کرنے سے ملک خود خوشحال ہوتا جائے گا، پاکستان پہلے دو سال بہت مشکل حالات میں تھا اب درست سمت کی جانب گامزن ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button