Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کم آمدنی والے طبقے کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کی تجویز

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کم آمدنی والے طبقے کو پیٹرول اور دیگر اشیا پر سبسڈی دینے کا پروگرام جلد شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں جاری مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عوامی مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے اجلاس میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے، مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے اور اسی لیے حکومت صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے۔
وزیر اعظم نے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں کم آمدنی والے طبقےکوپٹرول پر سبسڈی دینے کی تجویز بھی دی گئی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایسی اسکیم تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ، جس کے تحت رکشہ، عوامی سواری والوں کو پیٹرول پر سبسڈی دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے ذیلی کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت کی گئی ہے، جو فوری طور پر اقدامات کریں گی اور ایک ہفتے میں مہنگائی میں کمی آجائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button