Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا واجبات نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان ، 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن جاری

کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ملتان نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان اور تحصیل کونسل کی جانب سے 72 گھنٹوں کے اندر واجبات کی ادائیگی کنٹریکٹرز نہ دیئے جانے پرکمشنر، ڈپٹی کمشنر ملتان کے دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے ۔
یہ اعلان کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکریٹری راؤ تیمور، نائب صدر الیاس رحمانی، انفارمیشن سیکریٹری شیخ بلال نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان اور تحصیل کونسل ملتان کے افسران کے اثاثہ جات کی تحقیقات کرائی جائے کہ جوشہر کے اربوں روپے کے فنڈز کے اثاثہ جات کئی گنا زیادہ ہیں، اور ان کے آسائش و اخراجات وزیراعظم، وزیر اعلی سے زیادہ ہیں اور ان کے بچوں کی تعلیم بھی ان کی تنخواہوں سے چار گنا زیادہ ہے ، جبکہ دیگر آسائشوں کا اندازہ ان کے دیگر اخراجات سے لگایا جاسکتا ہے لیکن افسوسنا صورتحال یہ ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ بزنس کمیونٹی کنٹریکٹرز ٹیکس دیتے ہیں، مگر ان کی تذلیل متعلقہ افسران بالا کی جانب سے روایت بن چکی ہے ،حالانکہ کنٹریکٹرز شہرکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں لیکن انہی کے ساتھ ناروا رویہ اختیار کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے کنٹریکٹر ز میں تشویش کی ناانصافیاں بڑھتی ہی جارہی ہیں کنٹریکٹرز کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے۔
اگر 72گھنٹوں کے اندر اندر کنٹریکٹرز کو واجبات کی ادائیگیاں نہ کی گئیں تو کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کمشنر، ڈپٹی کمشنر کے دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button