Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی نتائج:عمران خان نے تجزیاتی رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم عمران خان نے بڑے شہروں سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی نتائج توقع کے برعکس آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات پر تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی نتائج پر وزیر اعظم نے مجموعی کامیابی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بڑے شہروں سے نتائج توقع کے برعکس آنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم سے بعض شہروں کے ذمہ داران ملاقات بھی کریں گے، جبکہ وزیر اعظم نے کنٹونمٹ بورڈ انتخابات پر تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور، پنڈی، ملتان، پشاور کےنتائج کی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا۔
پارٹی کے سینئر رہنما ماضی کے نتائج سے موازنے کی رپورٹ تیار کریں گے، ووٹرزحکومتی اقدامات سے نا خوش یا مقامی قیادت شکست کی وجہ بنی،تجریہ ہوگا، رپورٹ میں ووٹ بینک بڑھنے یا کم ہونے کے حقائق سامنے لائےجائیں گے۔
امیداروں کاچناؤ،ووٹرز سےپارٹی قائدین کارویہ بھی رپورٹ میں شامل ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button