Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کوئٹہ میں کامیاب ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کروانے پر پی سی بی کی منتظمین کو مبارکباد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئٹہ گلیڈیٹرز اور حکومت بلوچستان کو ویمن ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔
پانچ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ 26جولائی سے 3 اگست تک کوئٹہ کے بُگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔
چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے ، کوئٹہ میں کامیاب ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر میں حکومت بلوچستان اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کو مبارک باد دیتا ہوں۔
ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، ایونٹ میں شریک کھلاڑی پی سی بی کے انڈر -18,ایمرجنگ اور نیشنل ٹورنمنٹز میں شریک ہوچکی ہیں۔
ایونٹ کو کرکٹ کے فینز اور چاہنے والوں نے ملک کے نامور اسپورٹس چینل پر دیکھا۔ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کی کارکردگی کا ویمن چیف سلیکٹر عروج ممتاز اور ویمن ٹیم ہیڈ کوچ ڈیویڈ ہیمپ نے بھرپور جائزہ لیا، اس ایونٹ سے خواتین کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کی شناخت کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔
ہمارے لیئے یہ ضروری ہے کے ہم ویمن کرکٹ کو اسی طرح سے پروموٹ کریں اور کھلاڑیوں کیلیے کھیلنے کے نئے مواقع پیدا کرتے رہیں تاکے ملک بھر سے مزید کھلاڑی سامنے آئیں۔ اس سلسلے میں تمام کرکٹ ایسوسیشنز اور پی سی بی کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ویمن کرکٹ کو مزید فروغ دینا پی سی بی کی پانچ سالہ حکمت عملی کا اہم حصہ ہے اور ہم بھرپور توجہ کیساتھ ویمن کرکٹ پر کام کرتے رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button