Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی

ملتان کے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹور سمیت 20کاروباری مراکز سیل

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ، ملتان کے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹور سمیت 20کاروباری مراکز سیل

اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے شجاع آباد میں16 دکانوں کو سیل کیا، سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے 11 بسوں کو تحویل میں لے لیا۔بس مالکان کو 23 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا ہے۔شہر کے معروف سٹور ” چیز اپ“ کو بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ہے۔

کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی قیادت میں کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے شجاع آباد میں16 دکانوں کو سیل کیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور مالز کی انسپکشن کی خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

کورونا ایس او پیز یکسر نظر انداز کرنے پر سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے 11 بسوں کو تحویل میں لے لیا۔بس مالکان کو 23 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین ریسٹورنٹ مالکان پر12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button