Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کورونا بھی نہ روک سکا،میپکو نے صارفین دو کھرب کی اضافی وصولیاں کرلیں۔

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے کوروناوائرس اور لاک ڈاؤن کے باوجود رواں مالی سال2020-21ء کے دوران بلنگ کی میں 2کھرب روپے سے زائد وصولیاں کی ہیں جس سے پروگریسو ریکوری کی شرح104.81فیصد رہی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ سپریٹنڈنگ انجینئرز کی سربراہی میں ایکسین، ایس ڈی اوز اور سٹاف کی ٹیموں نے کوروناوائرس کی وباء کے باوجود جنوبی پنجاب میں صارفین سے بلنگ کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کی ہیں۔

13اضلاع میں پرائیویٹ صارفین سے ایک کھرب 96ارب20کروڑروپے وصولیاں کی ہیں جس سے ریکوری کی شرح 105.86فیصد رہی ہے ۔

جبکہ سرکاری اداروں /محکموں سے 10ارب88کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح88.92فیصد رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2020-21ء کے جولائی تامارچ کے دوران میپکو ملتان سرکل نے سرکاری اداروں اور پرائیویٹ صارفین سے44ارب91کروڑروپے وصول کئے ہیں جس سے ریکوری کی شرح102.52فیصد رہی ہے۔

ڈی جی خان سرکل کی 15ارب 66کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 102.75 فیصد، وہاڑی سرکل کی17ارب21کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح105.75فیصد، بہاولپور سرکل کی26ارب32کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح106.45 فیصد، ساہیوال سرکل کی27ارب 62کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح105.49فیصد، رحیم یا ر خان سرکل میں 22ارب33کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح104 فیصد، مظفرگڑھ سرکل کی23ارب86کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح106.14فیصد، بہاولنگر سرکل کی13ارب 24کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 106.98 فیصد اور خانیوال سرکل کی پرائیویٹ و سرکاری صارفین سے15ارب89کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ پروگریسوریکوری کی شرح105.97فیصد رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button