Paid ad
Breaking NewsNationalSportsتازہ ترین

کورونا :قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کردیا گیا ہے

کورونا :قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی کردیا گیا
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے باعث قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی ہوگیا ہے۔

ابتدائی طور پر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایک چار روزہ اور پچاس اوورز پر مشتمل پانچ میچز کھیلنے کے لیے11 اپریل کو ڈھاکہ روانہ ہونا تھا تاہم بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن لگنے کے باعث روانگی میں چھ روز کی تاخیر کی گئی ۔

اس کے باوجود کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی نہ آنے کی وجہ سے بنگلہ دیش کی حکومت نےملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، لہٰذا ٹور کوغیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

دونوں کرکٹ بورڈزاب کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے پر باہمی مشاورت سے دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔

دورے کی تیاریوں کی غرض سے لاہور میں جاری قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button