Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کورونا ویکسین،پیف نے ادائیگیاں روک لیں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر پیف سکولزکی ادائیگیاں روک لیں، پیف اساتذہ عید پر تنخواہیں نہ ملنے پرپریشانی سے دوچار ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ل نے پیف سکولز کی پیمنٹ اس لئے روک لی ہیں کہ تما م سٹاف کی کورونا ویکسینیشن نہیں ہوئی ہے۔
اس بارے میں پیف سکولز مالکان کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے لئے کچھ وقت دیاجائے‘ بعض معلمات میٹرنٹی لیو پرہیں‘اس صورتحال میں پیف سکولز کی پیمنٹس روکنا نامناسب ہے۔
واضح رہے کہ یہ مسلسل چھٹی عید ہے جس پر پیف سکولز کو ادائیگیاں نہیں ہوسکی ہیں ،اور اساتذہ کی عید کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button