Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کورونا کا وار:کمرہ عدالت کو سیل کردیاگیا ، مقدمات ملتوی

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔

احتساب عدالت ملتان میں کورونا کا کیس سامنے آنے پر کورٹ کو سیل کردیا گیا۔

نائب قاصد ایوب کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جنہیں فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ دیگر اہلکاروں و افسران کو بھی ٹیسٹ کراکے احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

عدالت کو 24 اپریل تک سیل کیا گیا ہے گزشتہ روز سمیت پورے ہفتے کے مقدمات کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے جن کی پیشی بعد میں مقرر کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button