Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

کوہ سلیمان اور ڈیرہ غازی خان کے جرائم پیشہ افراد کے خلا ف اقدامات کررہے ہیں :اے آئی جی پولیس

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان اور ڈیرہ غازی خان کے مضافات میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں پولیس افسران وسائل کے بہترین استعمال سے کوہ سلیمان اور ڈیرہ غازی خان کے مضافاتی علاقہ میں لوگوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی کمین گاہوں کے خاتمہ کے لیے کوشاں رہیں۔
یہ بات انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں امن و امان کی صورتحال کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں آر پی او ڈیرہ غازی خان وقاص نذیر،کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم، پولیٹکل ایجنٹ اور حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ کوہ سلیمان کے علاقوں میں لادی گینگ سمیت جرائم پیشہ عناصر کی دوبارہ منظم ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان جرائم پیشہ عناصر کے فوری قلع قمع کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس اداروں کے باہمی تعاون سے ان جرائم پیشہ عناصر پر جلد قابو پایا جائے گا، کسی کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔
کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے ہدایت کی کہ ان علاقوں میں گشت کو مزید بہتر کیا جائے اور کوہ سلیمان اور ڈیرہ غازی خان کے مضافات سمیت دریائی فورس اور کچہ میں قائم چوکیوں پر تعینات افسران مزید فعال ہوں اور حساس اداروں کی معاونت سے ان جرائم پیشہ گروہوں کو دوبارہ مضبوط ہونے سے قبل ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں معلوماتی و اطلاعاتی نظام کی خامیوں کو دور کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت بارے ٹھوس معلومات اکٹھی کی جائیں اور ان معلومات کے ذریعے ان قانون شکن اور امن عامہ میں خلل کے مرتکب جرائم پیشہ کو انجام تک پہنچایا جائے۔
اجلاس میں اداروں کے درمیان باہمی ربط اور کارروائی کے طریقہ کار بارے تبادلہ خیال کیا گیا آر پی او ڈیرہ غازیخان وقاص نذیر نے بریفنگ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button