Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کپاس کی گلابی سنڈی کے بے موسمی انسداد کے لئے پنک بول ورم مینجر مشین کا استعمال بے حد مفید ہے: ڈاکٹر زاہد محمود

کپاس کی گلابی سنڈی کے بے موسمی انسداد کے لئے سی سی آر آئی ملتان کی تیار کردہ پنک بول ورم مشین زبردست نتائج کی حامل ہے اور اس کے استعمال سے سنڈی کا کافی کنٹرول ملا ہے۔
یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آخری چنائی کے بعدکپاس کے ایک ہیکٹر رقبہ پرپنک بول ورم مینیجر مشین کی مدد سے اوسطاً فی پودا3ٹیندے اتارے جائیں تو اس سے ہمیں 275کلوگرام پھٹی حاصل ہوگی اور پھٹی کی قیمت اگر کم از کم4ہزار روپے فی40کلوگرام ہو تو ہمیں اس مشین کے استعمال سے اضافی رقم27ہزار5سو روپے حاصل ہوگی۔
جبکہ ایک ہیکٹر میں چلائی جانے والی اس مشین کے کل اخراجات مثلا ڈیزل اور مزدوری کی مد میں تقریباً 2500روپے ہیں۔ اس طرح اخراجات کی رقم منہا کرکے ہمیں نقد منافع25ہزار فی ہیکٹر حاصل ہوگا۔
ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہااگر پنک بول ورم مینیجر مشین جسے عرف عام میں ہونجا مشین بھی کہتے ہیں کا استعمال ٹھیک طرح سے کیا جائے تو ملک میں کپاس کے کل13لاکھ کاشتکاروں کو اس مشین کے استعمال سے کافی فائدہ حاصل ہوگا۔
ان کا کہناتھا کہ غیر حتمی اندازے کے مطابق اس مشین کے استعمال سے کا شتکاروں کے60تا70فیصد اخراجات ک کی بچت ہوگی جو وہ گلابی سنڈی کو کنٹرول کے لئے خرچ کرتے ہیں۔بچت کے ساتھ گلابی سنڈی کی زندگی کے دورانیہ (Life Cycle) کو بھی اس مشین کے ذریعے توڑا جا سکے گا اور یوں اس کی افزائش نسل نہ بڑھنے پر کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
مزید برآں پنک بول ورم مشین کے استعمال سے ہمارے ہاں گندم کی بروقت کاشت کو یقینی بنایا جا سکے گا کیونکہ کپاس کے کھیت کو ایک بار ہی مشین چلا کر خالی کر لیا جائے گا جس سے وقت اور توانائی کی بچت ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button