Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کپاس کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے: یاسر عرفات

کپاس کی بحالی وترقی کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی اور کپاس سے منسلک تمام اسٹیک ہولڈرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ، یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے فوکل پرسن جنوبی پنجاب یاسر عرفات نے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے دورہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی زراعت اور کسان دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں امسال اب تک پی سی جی اے کی رپورٹ کے مطابق26لاکھ کپاس کی گانٹھیں آچکی ہیں جو گزشتہ برس اسی عرصہ کے مقابلہ میں 159فیصد زائد ہیں۔
اس سے پیشترڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے فوکل پرسن جنوبی پنجاب کو ادارہ ہذا کیکی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ادارے کے قیام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ ادارہ کے مختلف شعبہ جات نے جو نمایاں کام سرانجام دیئے ہیں ان پر بھی روشنی ڈالی۔ خصوصاً کپاس کی اقسام کی تیاری، کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی، بیماریوں کے خلاف تحقیقات اور پلانٹ پروٹیکشن کے شعبہ میں ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ مرکزی ادارہ تحقیقات کپاس، ملتان کو انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دینے سے بھی آگاہ کیا۔
بعد ازاں فوکل پرسن جنوبی پنجاب یاسر عرفات نے ادارہ کے تجرباتی کھیتوں میں لگی کپاس کی مختلف اقسام کا معائنہ کیا ،اور مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کیا اور انہوں نے ادارہ ہذا کے زرعی سائنسدانوں کی کی کپاس کے تحقیقی میدان میں ہونے والی سرگرمیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
فوکل پرسن یاسر عرفات نے ڈائریکٹر سی سی آرآئی ملتان ڈاکٹر زاہد محمود کو امسال پنجاب سیڈ کونسل میں ادارہ ہذا کی کپاس کی چھ اقسام منظور ہونے پر خصوصی مبارکباد دی۔ اور کہا کہ ہمیں ترقی یافتہ ممالک کے برابر آنے کے لئے زراعت کی ترقی کے لئے بھرپور جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونا ہوگا۔
اس موقع پران کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان زراعت کی ترقی کے لئے بہت سے منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور مستقبل میں مزید بہتر نتائج کی توقع ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button