Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گدھوں کا پہلا سرکاری فارم تیار کر لیا گیا

اوکاڑہ کے معروف سرکاری فارم بہادر نگر میں گدھوں کی افزائش نسل کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے گدھوں کا پہلا سرکاری فارم تیار کیا گیا ہے۔
اس فارم میں اعلیٰ نسل کے گدھوں کی افزائش پر کام کیا جا رہا ہے، چین اور دیگر ممالک کی جانب سے گدھوں کی ڈیمانڈ بڑھنے کے بعد پنجاب حکومت نے افزائش نسل کر کے گدھوں کو ایکسپورٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
1916 میں قائم ہونے والے تین ہزار پچاس ایکڑ رقبے پر مشتمل بہادر نگر فارم اوکاڑہ میں پاکستان میں گدھوں کا پہلا سرکاری فارم ہے، جہاں پر امریکا سمیت کئی ملکوں کے گدھوں کی اعلیٰ نسل پیدا کی جا رہی ہے۔
چین اور دیگر ممالک میں گدھوں کی طلب میں اضافے کے باعث پنجاب حکومت نے اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں بعد بہادر نگر فارم اوکاڑہ سے بریڈ ہونے والے گدھوں کی ایکسپورٹ سے کثیر زرمبادلہ کمایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button