Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گرین ہوپ ویلفیئر کے زیر اہتمام امدادی رقوم کی تقسیم

پسماندہ خاندانوں کو مستحکم خاندان بنانے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ کسی صلہ کی توقع کے بغیر اپنے جیسوں انسانوں کے کام آنا دردمندی کی علامت ہے۔ انسانی خدمت، بے کس لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرنا، پریشان حال لوگوں کی مدد کرنا ہمارا شیوہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن گرین ہوپ ویلفیئر حانیہ خان نے 50 سے زائد مستحق خواتین میں امدادی رقوم تقسیم کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر گرین ہوپ ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری ایاز خان، جوائنٹ سیکرٹری ولید علی، ٹیم منیجر عاصمہ خان، لیگل ایڈوائزر محمد عمران بھٹہ، رابطہ سیکرٹری صائمہ خان اور دیگر موجود تھے۔
حانیہ خان نے کہا کہ دنیا میں زندگی کا اصل مقصد انسانیت کی خدمت کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔ جو سکون دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ملتا ہے کسی اور کام میں نہیں۔ مستحق خواتین میں امدادی رقوم تقسیم کرکے دلی سکون ملا ہے۔ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی محرومیاں دور کرنے کیلئے یہ ہماری چھوٹی سی کوشش ہے۔ انشاء اللہ مزید کاوشیں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ انسانیت تڑپ رہی ہے، مدد کو پکار رہی ہے، بس ضرورت ہے تو اس سماعت اور بینائی کی جو مظلوم بے سہارا لوگوں کی آہ سن بھی سکے اور دیکھ بھی سکے۔ گرین ہوپ ویلفیئر ان کے زخموں کا پھاہا بننے کی کوشش کر رہی ہے۔ خواتین میں جذبہ انسانیت بیدار کرنا بھی ہمارا اولین مقصد ہے۔
موسم سرما میں گرم کپڑے، رضائی، کمبل و دیگر اشیاء تقسیم کریں گے۔ پسماندہ خاندانوں کو مستحکم خاندان بنانے کے لیے ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کیونکہ گرین ہوپ ویلفیئر ’’مضبوط عورت، مستحکم خاندان، مستحکم معاشرہ اور مستحکم قوم‘‘ کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔
حانیہ خان نے کہا کہ میں پاکستان کی عظیم قوم سے درخواست کرتی ہوں کہ آگے بڑھیے، دکھی انسانیت آپ کی مدد کی منتظر ہے اور بے لوث، بے باک قیادت اور محنتی، انتھک گرین ہوپ ویلفیئر کے رضا کاروں کے دھارے میں شامل ہو کر انسانیت کی خدمت میں ہمارا ساتھ دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button