Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گندم کا کوٹہ خوردبرد کرنے پر 2 فلور ملز کے لائسنس منسوخ

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر آٹے کی بلاتعطل سپلائی کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے سرکاری گندم کا کوٹہ خوردبرد کرنے پر 2 فلور ملز کے لائسنس کینسل کردیے۔
محکمہ خوراک ملتان کی انسپکشن کے دوران کریم سنز فلور ملزسرکاری آٹے کے436 تھیلے مہنگے داموں سپلائی کرتی پکڑی گئی، جس پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے کریم سنز فلور ملز کو ایک لاکھ 12 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا۔
اسی طرح یوسف فلور ملز کو کوٹے سے کم سپلائی اور قلت پیدا کرنے پر 1 لاکھ 33 ہزار جرمانہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر دونوں فلور ملز کے لائسنس کینسل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری ریٹس پر آٹے کی فراہمی کیلئے سخت اقدامات شروع کردیے ہیں۔ضلع بھر کی فلور ملز کی سپلائی لائن کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلع کے مخصوص آٹا پوائنٹس پر اعلی معیار کا آٹا کنٹرول ریٹس پر دستیاب ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button